خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کا ہزارہ میں سیکرٹریٹ قائم کرنے کا اعلان
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے جنوبی اضلاع کے بعد ہزارہ ڈویژن میں بھی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ایبٹ آباد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بیٹھیں گے اورہزارہ ڈویژن کے مسائل ہزارہ میں ہی حل ہوں گے۔صوبائی حکومت کے فیصلہ سے ہزارہ میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی۔عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی نچلی سطع پر منتقلی سے صحیح ثمرات ملیں گے اور ہزارہ اور جنوبی اضلاع ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔اس سلسلہ میں اسلام آباد خیبر پختون خوا ہاؤس میں سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جس میں قومی اسمبلی ممبر عمر ایوب،علی اصغر خان،علی خان،شہزادہ گستاسب سمیت صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی ارشد عباسی،صوبائی وزیر مال نذیر عباسی،صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب،ایم پی ایز مشتاق غنی،سردار رجب عباسی،افتخار جدون،اکرام عباسی،منیر حسین لغمانی و دیگر نے شرکت کی۔جس میں فیصلہ کیا گیا سیکرٹریٹ کے لئے جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا اورکمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام کو بھی ٹاسک سونپاگیا وہ سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے تیاریاں مکمل کریں۔سیکرٹریٹ کے قیام سے ہزارہ کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔سپیکر بابر سلیم سواتی صوبائی وزراء اور ہزارہ کے ایم پی ایز نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔جس سے جنوبی اضلاع اورہزارہ کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے مینڈیٹ کی صحیح عکاسی کی ہے۔ہزارہ کے لوگوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل کو دہلیز پر حل کئے جائیں۔کمشنر ہزارہ جلد از جلد ہزارہ سیکرٹریٹ کے لئے تیاریاں مکمل کریں تاکہ اس کا اجرا ہو سکے۔