فنڈز نہ ملنے پر ویلج و نیبر ہڈ کونسلرز کے چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) بلدیاتی ممبران کو فنڈ نہ ملنے پر ایبٹ آباد کے ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ وریلی،مطالبات کی عدم منظوری پر وی سیز،تحصیل اور اے ڈی کے دفاتر کی تالہ بندی کی دھمکی دی ہے۔سرکل گلیات،سرکل رش اور سرکل تناول کے ممبران تحصیل کونسل نے صوبائی ایکشن کمیٹی کی کال پر بھی لبیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے لوکل باڈی کے اختیارات بحال کرنے اور فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اس حوالہ سے ایبٹ آباد پریس کلب کے بائر ممبران تحصیل کونسلر سردار سعید،زاہد خان،سلیم خان،آفتاب احمد،وقار گل،محمد اقبال،وسیم خان،دلدار اعوان،عامر فضل،نذیر مغل،شیر خان،نصیر خان،راجہ نصیر،ولی الرحمن،راجہ زیشان،سکندر ایاز،سردار شبیر اور دیگر نے پارٹی وابستگی کے بغیر مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔ویلج اور نیبر ہوڈ کے چیئرمینوں کا مذید کہنا تھا لوکل کونسل کے دو سال ضائع کئے گئے ہیں۔جس کی توسیع کرکے بلدیاتی ممبران کو فنڈ دیئے جائیں،احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا ایک جانب حکومت فنڈ کی کمی کو رونا رو رہی ہے جب کہ دوسری جانب اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔مقررین نے محکمہ واسا اور پبلک ہیلتھ پر بھی کڑی تنقید کی ہے اور واسا کو ختم کرکے ٹی ایم اے کو ذمہ داری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔قبل ازیں ممبران تحصیل کونسل نے ریلی نکالی اور فنڈ نہ ملنے پر حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔اس موقع پر مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بلدیاتی ایکٹ 2019 کو بحال کرنے سمیت مختلف مطالبات درج تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.