ہریپور، چکہائی کے قریبگاڑی حادثہ، ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق11شدید زخمی

0

سرائے نعمت خان (ڈاکٹر محمد ساجد اعوان سے) صوابی میرا سے اسلام آباد جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس سینکڑوں فٹ گہری میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق 11 شدید زخمی دو افراد کی حالت تشویش ناک، بد قسمت خاندان انگلینڈ سے آ ئے ہوئے مہمانوں کو اسلام آباد ائیر پورٹ چھوڑنے جا رہے تھے کہ چکہائی کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جائے وقوعہ پر قیامت صغریٰ کے مناظر امدادی ٹیموں کی بھر پور شرکت علاقے کی فضا سوگوار گزشتہ شب تقریباً ساڑھے بارہ بجے تھانہ صدر ہری پور کی حدود چکہائی کے قریب صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جانے والے بد قسمت خاندان کا ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں پانچ افراد مسماۃ صفیہ بعمری 11 سال ارم بی بی زوجہ قاسم حال انگلینڈ گلناز بی بی دختر کامران بعمری32 سال محمد نوید ولد محمد ایوب بعمری40 سال اور عبد الجبار ولد جاوید بعمری 30 سال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ فیروز ولد عمران بعمری 18 سال مسماۃ شمائلہ زوجہ سجاد بعمری 45 سال محمد جاوید ولد حیات اللہ بعمری 67 سال ڈرائیورفرید وارث بعمری45 سال طغل زاہد ولد قاسم بعمری4 سال طغل علینہ دختر قاسم بعمری 7 سال طغل ادم ولدقاسم بعمری8 سال نصرت بی بی زوجہ جاوید بعمری 50 سال احسان ولد مسکین بعمری 18 سال حال رہائش انگلینڈ اور شکیل احمد ولد علی زمان سکنہ بانڈی منیری شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع پاتے ہی تھانہ صدر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ آئیں اور بھر پور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا نعشوں اور زخمیوں کو گہری کھائی سے نکال کر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.