عوامی مفادات کیلئے متعلقہ محکموں سے مل کر کردار ادا کریں گے،ڈاکٹر امتیاز خان
ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر امتیاز خان اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر بابر جدون شمال ایچ ڈی نیوز کے اینکر پرسن متیب احمد کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز خان کی طرف سے سماجی و رفاہی کاموں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرامتیاز خان نے کہا کہ وہ مختلف اداروں کیساتھ مل کر درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے کام کریں گے جبکہ شہروں میں جگہ جگہ پڑے کچرے کی ری سائیکلنگ اور اس کو ڈمپ کرنے کے حوالے سے بھی متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ ڈاکٹرامتیاز خان نے کہا کہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور عوامی مفادات کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن رفاعی، سماجی کاموں کیلئے ہم اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں اس سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا۔ اس موقع پر شمال ایچ ڈی نیو ز کی طرف سے متیب احمد نے ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر امتیاز خان اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر بابر جدون کو ان سماجی کاموں میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا