کاغان،زمینداروں کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے
بالاکوٹ(سپیشل رپورٹر) کسی کو غریب اور کاغان میں بسنے والے زمیندار کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہماری تحریک کا مقصد غریب اور مظلوم طبقات کی خدمت ہے برابری سطح پر لوگوں کو حقوق ملنے چاہیے ہیں،مقررین وادی کاغان بوڑاوئی میں لوگوں کی زمین پر باثرشخصیات کی جانب سے قبضے کی خبر ملتے ہی گزشتہ روز سابق ایم پی اے میاں ضیا الرحمان،میاں صلاح الدین خضری اور میاں اسرائیل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے سینکڑوں افراد قائدین کے استقبال کے لیے امڈ ائے اس موقع پر احتجاجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا بندوق کی نوک پر غریب کے حقوق ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف ہم ننگی تلوار ہیں مظلوم طبقے کے لیے ہر فورم پر جدو جید کرتے رہیں گے ہماری سیاست اور ہماری تحریک کا مقصد ہی غریب اور مظلوم طبقات خدمت ہیاحتجاج سے میاں چن زیب،میاں صلاح الدین خضری،میاں اسرائیل بٹکرڑی اور سجادہ نشین گھنیلا شریف میاں ضیا الرحمان نے خطاب کیا مقررین نے ریاستی اداروں،ڈی پی او مانسہرہ اور ڈی ایس پی بالاکوٹ ایس ایچ او تھانہ ناران اور امن وامان قائم کرنے والے اداروں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ورنہ فساد کا خطرہ ہے نقص عامہ کا اندیشہ ہے اگر فائرنگ بند نہ ہوئی تو ممکن ہے کوئی سانحہ ہو جائے سیاحوں میں بھی خوف و ہراس ہے اور ایسے واقعات سے سیاحت کو شدید خطرہ ہے چیف آف کاغان بھی اپنا کردار ادا کرے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں ضیا الرحمان نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں صدیوں سے اس وادی میں ہمارے امن کی روایات کا تسلسل ہے اب ظالمانہ اقدامات سے اس علاقے کے امن اور سیاحت کو شدید خطرہ ہے اور ہم اس امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں قبضہ مافیا ہوش کے ناخن لے اور ظلم بند کرے اس موقع پر سابق امیدوار تحصیل ناظم میاں صلاح الدین خضری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غریب اور مظلوم طبقے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ہم ظالم کے خلاف انشااللہ مظلوم کے حق میں ڈھال بن کر سامنے ائیں گے وادی کے امن کو بحال رکھنے میں انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر میاں اسرائیل بٹکرڑی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پر ہمارے لیے تمام لوگ قابل احترام ہیں لیکن ہم کسی کو اپنے حق نہیں کھانے دیں گے ہم جیو اور جینے دو کی بات کرتے ہیں تمام لوگ اپنے اندر اتحاد اور اتفاق کی فضا برقرار رکھیں میاں چن زیب نے کہا کہ اگر اداروں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو تمام تر ذمہ داری اداروں پر ہوگی بالخصوص ڈی پی او مانسہرہ پر ہوگی۔
