مانسہرہ پولٹری شاپ ایسوسی ایشن انتخابات، فخر الزمان سواتی صدر منتخب

0

مانسہرہ (تحصیل نیوز رپورٹر) مانسہرہ پولٹری شاپ ایسوسی ایشن انتخابات مکمل فخر الزمان صدر نائب صدروسیم احمد جنرل سیکرٹری محمد طفیل بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پولٹری شاپ ایسوسی ایشن انتخابات مکمل صدارت کے امیدوار کیلئے بابو محمد جاوید اور فخر الزمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ سابقہ صدر بابو محمد جاوید نے فخر الزمان کے حق میں کاغذات جمع نہیں کیے صدر فخر الزمان نائب صدر وسیم احمد جنرل سیکرٹری محمد طفیل بلا مقابلہ منتخب ہو گئے مانسہرہ پولٹری شاپ ایسوسی ایشن جو کہ چیمبر آف کامرس میں رجسٹر یونین ہے جس کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد فخر الزمان صدر وسیم احمد نائب صدر جبکہ محمد طفیل جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.