مانسہرہ، غازیکوٹ گلہ ٹول پلازہ ہٹاؤمہم پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ غازیکوٹ گلہ ٹول پلازہ ہٹاؤ مہم پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ سخت مہنگائی اور بے روزگاری میں ٹول ٹیکس میں دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں چیئرمین ویلج کونسل داتہ سید اسد علی شاہ نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تیس روپے ٹول ٹیکس کو چالیس روپے کر دیا گیا ہے مانسہرہ سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اور خاص کر ٹیکسی گاڑیاں مریضوں کو قلندر آباد اور ایبٹ آباد ہسپتال جاتی اور آتی ہیں ان سے آنے جانے کا اسی روپے ٹیکس غنڈہ گردی ہے ان کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے بلکہ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ کرینگے سید اسد علی شاہ نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ مانسہرہ اور قلندر آباد تک لوگ تین جگہوں پر ٹول ٹیکس ادا کرتے ہیں قلندر آباد انٹر چینج بیدڑہ انٹر چینج اور غازی کوٹ ٹول پلازہ سید اسد علی شاہ نے کہا کہ وہ اپنی رٹ میں این ایچ اے کے ذمہ داروں کو بھی فریق بنائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.