عمران خان کیلئے جان بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کیا جائے گا، اعظم سواتی

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)5 جولائی کو مانسہرہ میں عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں ہونے والے غازی کوٹ ٹاؤن شپ میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی آمین گنڈا پور جلسہ کے حوالے سے گزشتہ روز بالاکوٹ میں حاجی محمد سلیم خان کی رہائش گاہ پر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق سینیٹر و وفاقی وزیر اعظم خان سواتی سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے14 سلیم عمران سواتی، ایم پی اے منیر حسین لغمانی، سابق تحصیل ناظم حاجی رستم خان، حاجی محمد سلیم خان، حاجی شفقت خان، حاجی محمد طاہرخان، سرور خان، بشارت گجر، خورشید اختر خان، ڈاکٹر شاہد، ہمایوں خان، حاجی نورحسین ناظم نڑاہ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر اعظم خان سواتی، سلیم عمران سواتی و دیگر نے کہا کہ عمران خان کی آزادی کے لئے نکلیں ا گر عمران خان کے لئے جان بھی دینی پڑے تو دریغ نہیں کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.