عمران خان کی رہائی ضروری،5جولائی کا جلسہ تاریخ ساز ثابت ہوگا

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) عمران خان کی رہائی ضروری ھے، 5 جولائی کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ثابت ھوگا، بابر سلیم سواتی، سلیم عمران سواتی، و دیگر پارٹی عہدیداران کا بفہ میں ورکرز کنونشن سے مقررین کا خطاب، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سموار کے روز بفہ رہائش گاہ عبدالشکور لغمانی میں 5 جولائی وزیر اعلی کے پی کے علی آمین گنڈا پور کے جلسہ حوالہ سے ورکرز کنونشن کا انقعاد کیا گیا جو ایک بڑے جلسہ کی صورت اختیار کر گیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ھوئے سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ بابر سلیم سواتی سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے چودہ سلیم عمران سواتی زاہد چن زیب صوبائی مشیر سیاحت و ثقافت کمال سلیم سواتی نائب صدر پی ٹی آئی کے پی کے عمرنواز خان عبدالشکور لغمانی سابق امیدوار پی کے40 سردار خان پی ٹی آئی رہنما شہزادہ عمر خان و دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ملک کو بچانا ھے تو عمران خان کو رہا کرنا ھوگا مقررین کا کہنا تھا کہ پارٹی بانی عمران خان کو اب پاکستانی عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو خوشحالی کی طرف لے جانا عمران خان کا مشن ھے جسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان کی رہائی کے حوالے سے(5) جولائی کا جلسے میں ضلع بھر کی عوام بھر پور شرکت کر کے اپنے پارٹی بانی قائد عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں گے مقررین نے کہا کہ مانسہرہ ضلع کے عوام وزیر اعلی کے پی کے علی آمین گنڈا پور کے جلسہ کو کامیاب بنائیں گئے مقررین نے کہا کہ 5 جوالائی کو منقعد ھونے والے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے غازی کوٹ ٹان شپ میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے جلسہ میں انشااللہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے بڑے جلوس کی شکل میں کارکنان و مختلف علاقوں کی عوام شرکت کر کے جلسہ کو کامیاب بنائے گئے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.