غازی بروتھا ڈیم میں 2بچے ڈوب کر جاں بحق نعشوں کی تلاش جاری

0

غازی (صابر سلطان اعوان سے)غازی بھروتھا ڈیم دو بچوں کو نگل گیا، گھر اطلاع پہنچتے ہی کہرام مچ گیا،نعشوں کی غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش جاری، ضلعی انتظامیہ کی کارگردگی زیرو،نوجوان،بچے ڈوب کے مر رہے ہیں جبکہ ضلع میں پولیس اورڈپٹی کمشنر خاموش تماشائی بن گے گزشتہ روز دونوں دوست فہیم اور عاطف ساکنان جھامرہ غازی ضلع ہریپور جو کہ گرمی کی شدت کم کرنے کی غرض سے غازی ڈیم کی نہر میں نہانے کی غرض سے گے جہاں دونوں کم سن بچے تیراکی نہ جاننے کے باعث گہرے پانی میں چلے گے اور ڈوب گے قریب نہانے والے بچوں نے جب انکو ڈوبتے دیکھا تو شور شرابا کیا مگر خونی نہر اپنا کام کر چکی تھی جسکی اطلاع فوری لواحقین کو دی گی جنہوں پولیس کو اطلاع دی اور غازی پولیس غوطہ خوروں کی مدد سے نعشو ں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں آخری اطلاعات دونوں نوجوانوں کی نعشیں نہ مل سکی

Leave A Reply

Your email address will not be published.