ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عمران خان کے جھوٹے مقدمات ختم کرنا ہوں گے
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ جیل میں بیٹھاشخص زمین بوس ہونیوالے نظام کودیکھ رہاہے اعظم خان سواتی تحریک انصاف کے ترجمان اسداقبال آف خاکی کی قیادت میں بڑے وفد سے بات چیت کررہے تھے وفد نے اعظم خان سواتی کو پانچ جولائی کومانسہرہ میں عمران خان کی رہائی بارے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردارعلی امین گنڈاپورکے جلسہ کی تیاریوں بارے اعتماد میں لیااعظم خان سواتی نے کہاکہ ملک کواگرمشکلات سے نکالناہے تو اس کاایک حل ہے کہ عمران خان پرتمام جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں باعزت رہاکیاجائے اورفارم پینتالیس کاخاتمہ کیاجائے اعظم خان سواتی نے کہاکہ ملک کے سترفیصد نوجوان طبقہ عمران خان کی آوازپرلبیک کہہ رہاہے اس آوازکودنیاکی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی