مانسہرہ سٹی تھری میں بجلی کی لٹکتی تاریں خطرے کاباعث
مانسہرہ(نیوز رپورٹر) مانسہرہ مختلف گلی محلوں میں لٹکتی بجلی کی ننگی تاروں کی مرمتی کا عوامی مطالبہ پورا نہ ھوسکا،مانسہرہ سٹی تین کی مختلف گلی محلوں میں لٹکتی بجلی کی ننگی اور بوسیدہ تاریں ہر طرف موت کا منظر پیش کر رھی ھیں، عرصہ دراز سے مختلف گلیوں میں لٹکتی بجلی کی ننگی تاروں کی وجہ سے اہلیان علاقہ کے مکینی خوف و حراس کا شکار ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران ان بجلی کی جگہ جگہ لٹکتی ننگی تاروں کی وجہ سے نہ صرف گیس میٹروں میں بلکہ مختلف گیلی دیواروں میں سے بھی کرنٹ آ جاتا ہے، جبکہ متعدد افراد کرنٹ لگنے کی وجہ سے زخمی بھی ہو چکے ہیں، بارہا بار عوامی مطالبات و احتجاج کے باوجود بھی تاحال محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی لٹکتی ننگی تاروں کی مرمتی کے لیے کسی بھی قسم کے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ھیں اس سلسلہ میں مانسہرہ سٹی تین کے شہریوں اور عوامی و سماجی حلقوں نے ایک مرتبہ پھر اعلی حکام سے مانسرہ سٹی تین کی مختلف گلی محلوں میں لٹکتی بجلی کی ننگی اور بوسیدہ تاروں کی مرمتی کا پر زور مطالبہ کیا ہے