نیا بجٹ ، اشرافیہ کیلئے مراعات،دیگرطبقہ پر ٹیکسز کی بھرمار

0

ہری پور(چیف رپورٹر) نیا بجٹ نافذ؛ اشرافیہ کیلیے مراعات، تنخواہ دار اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ نافذ ہوگیا، جس میں حکومت نے اشرافیہ کو مراعات دے دیں جب کہ تنخواہ دار اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں 1700 ارب روپے سے زیادہ کے نئے ٹیکس شامل ہیں۔ دودھ اور موبائل فونز پر جی ایس ٹی نئے بجٹ کے آج یکم جولائی سے لاگو ہونے کے بعد سے شیرخوار بچوں کے ڈبہ بند دودھ ہی نہیں بلکہ دودھ کیعام پیکٹ پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی دینا پڑے گا۔ اسی طرح موبائل فونز کی خریداری پر بھی 18 تا 25 فی صد تک جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔ ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد پیٹرول، سیمنٹ اور بین الاقوامی سفر مہنگا نئے بجٹ میں پیٹرول، ڈیزل اور ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ ہو گا۔ لبریکنٹ آئل پر بھی 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگا دی گئی۔ اسی طرح سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے سے بڑھا کر 4 روپے فی کلو کردی گئی ہے جب کہ بین الاقوامی سفر پر55 ارب کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.