مانسہرہ میں جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق ہولناک حادثہ داتہ کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ۔
حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا مرنے والے افراد اور زخمی تعزیت کے بعد غازی کوٹ واپس آ رہے تھے۔
تمام لاشوں کو اور زخمی کو شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
