حکومت کا ہومیوپیتھی کے ساتھ ہمیشہ سے سوتیلی ماں کا سلوک رہا

0

ہر حکومت کا ہومیوپیتھی کے ساتھ ہمیشہ سے سوتیلی ماں کا سلوک رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان نے ایبٹ آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہومیوپیتھی ایک آسان اور بےضرر طریقہ علاج ہے اور کمرتوڑ مہنگائی کے اس دور میں عوام کی دسترس میں ہے ۔ لیکن نہ جانے ہر حکومت کا ہومیوپیتھی سے سوتیلی ماں کا سلوک کیوں ہے اور اس سے خدا واسطے کا بیر کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں عوام کو اس علاج سے محروم رکھنا چاہتے ہیں اور اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتی ہیں مگر آئی ایچ ایم اے ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم ہومیوپیتھی کی ترقی و فروغ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اور اس کے لئے ہم تمام ڈاکٹرز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھے ہو جائیں ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلطان محمد نے بھی خطاب کیا ۔ ہزارہ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر تصور اور لیڈی ونگ کی رہنماء ثناء بشیر نے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام میں ہومیو ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.