خلفیہ دوئم کا یوم شہادت ایبٹ آباد میں عقیدت سے منایاگیا

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)خلیفہ دوم سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت ملک بھر کی طرح ہزارہ ڈویژن کے صدر مقام ایبٹ آباد میں بھی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیااس سلسلے میں دیگر پروگراموں کے علاوہ سنی علماء کونسل ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد سے مدع صحابہ جلوس نکالاگیاجس کی قیادت سنی علماء کونسل ضلع ایبٹ آباد کے صدر مولانا عبداللہ عباسی جنرل سیکرٹری قاری چوہدری محمد رفیق نزاکت قریشی زہیر خان جدون جہانگیر عباسی راجہ راشد فاروقی مفتی محمد رمضان مولانا لیاقت قریشی قاری ضیاء الرحمن اورصفدر تنولی ایڈووکیٹ نے کی جلوس مختلف بازاروں کا چکر لگاتا ہوا تاجدار ختم۔نبوت چوک پہنجاجہاں بڑے جلسے کی صورت اختیار کر لی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے سیرت وکردار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے آپ کے دور حکومت کو سنہری دور قرار دیا انہوں نے کہا کہ آپ کے دور حکومت میں کی گئی اصلاحات اورمختلف محکموں کا قیام آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ آور آپ کی تعلیمات مینارہ نور ہیں مقررین نے کہا کہ فلسطین سمیت امت مسلمہ مسائل سے نکالنے کے لیے دور فاروقی ظرز کے نظام کی ضرورت ہے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے محرم الحرام میں ملکہ عزیز میں امن و امان کی قیام کے لیے مقدس شخصیات کی گستاخی کرنے پر قانون کو حرکت میں آنا چاہئے اورگستاخیوں کاسلسلہ بند ہوناچاہئے اورسینٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونیوالے ناموس صحابہ و اہلبیت بل پر صدر مملکت فوری دستخط کریں اور خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.