تھانہ کینٹ کی حدود میں چوری کی واردات، ملزم کو بیوی سمیت گرفتار کرلیاگیا

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی گھر سے چوری کرنے والے ملزم اور اسکی بیوی گرفتار، چوری شدہ سامان نقدی، موبائیل اور طلائی انگوٹھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سراج ولد رفیق نے اپنے گھر چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی جس پر ایس ایچ او کینٹ شیراز خان اور انکی ٹیم نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے چوری میں ملوث ملزم سرفراز ولد اقبال سکنہ آرام باغ اور اسکی بیوی گرفتار چوری شدہ سامان نقدی اور طلائی انگوٹھی برآمد کر کے ملزم اور اسکی بیوی کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.