یوم عاشورہ کے موقع پر ہزارہ بھر میں موبائل سروس معطل رہے گی
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)مانسہرہ ایبٹ آباد اورہریپورسمیت صوبے کے سولہ اضلاع میں یوم عاشورہ پرموبائل سروس معطل رہے گی تمام اضلاع کے داخلی خارجی راستوں کی چیکنگ سخت 9ویں اوردسویں محرم کوافغان مہاجرین کا شہروں میں داخلہ بھی بندکردیاگیاہے آئی جی خیبرپختونخواہ نے محرم الحرام میں امن امان قائم رکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے اورتمام ضلعی پولیس افسران کواپنے ماتحت عملے کی مانیٹرنگ کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں سرکلرمیں امام بارگاہوں، جلوسوں اورمجالس کی سیکورٹی کو فل پروف بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ذرائع نے بتایاکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد اورہریپور میں یوم عاشورہ پرموبائل فون اورنیٹ سروس کووزارت داخلہ کی منظوری کے بعد بندکیاجائے گا