بجلی بلز میں ظالمانہ ٹیکسز، بیروزگاری و مہنگائی،ظلم حد سے بڑھ چکا

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار+نمائندہ شمال) جماعت اسلامی عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، بجلی بلوں پر ظالمانہ ٹیکسز، ملک میں بدامنی، بے روز گاری، اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے عوام تنگ ھے، ظلم جب حد سے بڑھتا جائے تو پھر عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں نکلنا پڑتا ھے موجودہ حکمرانوں سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے، جماعت اسلامی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس پر عوام کا اعتماد ہے، ڈاکٹر عطا الرحمان کا مانسہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 12 جولائی سے اسلام اباد میں حق دو عوام کو تحریک کے نام سے دھرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد عوامی حقوق کی بازیابی کرنا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ آج ہم یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اسلام اباد حق دو عوام کو تحریک نام سے دیا جانے والا دھرنا کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ خالص عوامی حقوق کے لیئے دیا جارہا ھے، انہوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان عوامی حقوق کی بازیابی سے ایک انچ بھی پیچے نہیں ہٹے گی، انہوں نے کہا کہ جماعت کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جس سے وہ اخری دم تک جاری رکھے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسز، ملک میں بے روز گاری، بدامنی اور کمرتوڑ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو اپنے بچوں کیلئے دو وقت روٹی پیدا کرنا مشکل پڑھ چکا ھے جبکہ موجودہ معاشی بدحالی کی وجہ سے غریب طبقہ کو سخت اذیت اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے، ڈاکٹر عطاالرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس طرح کشمیری عوام نے میدان میں اتر کر ثابت کیا کہ اگر اپنے حق کے لیے میدان میں نکل جائے تو حق ضرور ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان کی عوام بھی اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے میدان میں اترے گی،پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ ڈاکٹر سید طارق شیرازی،جمیل احمد جہانگیری ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی، ڈاکٹر نور الحق حقانی قیم جماعت، ڈاکٹر فضل الرحمن نائب امیر جماعت اسلامی، ڈاکٹر قاسم نائب امیر جماعت اسلامی، عمر امتیاز ایڈوکیٹ امیر پی کے زون 37، شیخ ندیم شہزاد ضلعی امیر جماعت اسلامی یوتھ، محمد عادل جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ محمد عادل ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ، عامر شہزاد سابق ضلعی صدر جے ائی یوتھ محمد عرفان و دیگر نے بھی شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.