عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد،عمران خان کی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت

0

ہری پور (بیورورپورٹ) عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد،عمران خان کی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کا سیکرٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ زرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو پارٹی عہدے پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی تحریک انصاف کی ہدایت کے بعد عمر ایوب کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے عمر ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی نے بھی اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.