غازی،نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی نعش بھی مل گئی

0

ہری پور (بیورورپورٹ)غازی نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی بھی نعش مل گئی تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل تحصیل غازی کے موضع جھامرہ کے رہائشی دو نوجوان فہیم اور آصف شدید گرمی کے باعث موضع پہائی کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے تھے۔ ان میں سے فہیم کی لاش تو دو روز قبل خوشحال گڑھ سے مل گئی تھی اور آصف کی تلاش جاری تھی۔آج آصف کی لاش بھی مل گئی ہے۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک دونوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.