گلیشیئر پھٹنے کا ریڈ الرٹ، ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خطرہ
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں اورگلیشیئر پھٹنے کاریڈ الرٹ جاری، اگلے چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے بیشترعلاقوں میں طوفانی بارشوں کاامکان، کوہستان کے ندی نالوں میں طغیانی کابھی خدشہ ہے، باخبرذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ میں پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں اورگلیشیئر پھٹنے کاریڈ جاری کردیا چترات، دیر اورکوہستان میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب کا انتباہ بھی جاری کردیاہے جبکہ صوبے میں کئی مقامات پربارش سے درجہ حرارت مزیدبڑھنے سے گلیشیئر پھٹنے کے پیش نظر چترال دیرر اور لوہرکوہستان اپردیراورسوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے سے لینڈسلائیڈنگ اورندی نالوں میں طغیانی کابھی خدشہ ہے چھ جولائی سے آٹھ جولائی کابھی الرٹ جاری کیاچکاہے اگلے چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے زیادہ ترعلاقوں میں طوفانی بارش کاامکان ہے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اورسیلاب کے ساتھ شہروں میں بھی اربن فلڈنگ کاخطرہ ہے