کرپٹ افسران کیلئے میرے پاس کوئی رعایت نہیں، ملک خان افسر
ہریپور(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن خان افسر خان نے کہا کہ سرکاری محکموں میں بدعنوان افسران کے لیے میرے پاس کوئی رعایت نہیں ہے ہری پور سمیت ہزارہ کے مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے حکومتی سطع پر ٹاسک دیا گیا ہے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں انچارج انٹی کرپشن کرپٹ مافیا کے خلاف اپنی سرگرمیاں تیز کریں ہریپور میں محکمہ مال کے افسران کے خلاف شکایت کے انبار لگے ہیں جلد ہی عوام کی کرپٹ رشوت خوروں سے جان خلاصی کروائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور سے ہریپور آتے ہوئے انٹی کرپشن ہریپور کے دفتر میں صحافیوں سے ایک نشست کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہریپو رمیں گرفتار ہونے والے گرداور کے خلاف کافی عرصہ رشوت لینے کی شکایت موصول ہو رہی تھی جسے رنگے ہاتھوں گرفتارکیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرکاری اداروں میں کرپشن،رشوت لینے کے سوا کوئی کام نہیں ہو رہے ہیں جائز و ناجائز کاموں کے لیے منہ مانگی رشوت لی جارہی ہے عوام کے تعاون سے ان ناسوروں کے خلاف ہم کاروائیوں کے ذریعے انہیں منطقی انجام تک پہنچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن،ٹی ایم اے،تعلیم،سی اینڈ ڈبلیو،صحت سمیت کئی ایسے ادارے ہیں جہاں عوامی فنڈز کا بے دریغ استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان اور اپنی تجوریاں بھری گئی ہیں ہماری کوشش ہے کہ ایسے لوگوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے جنہوں نے ہر کام کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں انشاء اللہ جلد ہری پور سمیت ہزارہ کے دیگر اضلاع میں بھی ہنگامی بنیادوں پر کام نظر آئے گا