ن لیگ نے ماضی میں مانسہرہ و گردونواح میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے
مانسہرہ(نیوز رپورٹر) امت مسلمہ پر دفاع ختم نبوت لازم ہے، کم ہو تھوڑا ہو رزق میں برکت ہے، رزق حلال عین عبادت ہے، اللہ تعالی ہماری نسلوں کو دفاع ختم نبوت پر عمل کرنے کی توفیق دے، تحفظ ختم نبوت کیلئے ہم اپنے آپ کو تو کیا اپنی آنے والی نسلوں کو بھی قربان کر دینے کیلئے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما کپیٹن(ر)صفدر اعوان نے ابیٹ آباد روڈ کنگ عبداللہ ہسپتال کے قریب تقریب کے موقع پر کیا، اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران حاجی ہارون الرشید، ایم این اے سردار محمد یوسف کے صایبزادے سردار لیاقت یوسف، سابق تحصیل ناظم عمر فاروق تنولی، سابق امیدوار نائب ناظم سٹی تھری سردار شاہ زمان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے33/35 سردار شہزاد حیدر، سابق ناظم بشیر تنولی، سردار وقار المک ایڈوکیٹ،نظور خان، نو منتخب صدر پولٹری شاپ ایسوسی ایشن فخر زمان سواتی،سعید خان تنولی، حاجی عثمان عنی، سردار سہیل حیدر، ساجد خان سواتی سابقہ صدر ابیٹ آباد روڈ، آصف حیدر، حفیظ الرحمان، حاجی منیر احمد، ماجد خان عرف کالا، ہدایت اللہ خان مقدس میڈیکوز، ڈاکٹر سید شبیر حسین شاہ، سردار راشد حیدر، جواد احمد، سردار محبوب، و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کپٹین ریٹائرڈ صفدر اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے ماضی میں مانسہرہ گردونواح علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، ہم نے کنگ عبداللہ ہسپتال کی ترقی کیلئے اپنا رول ادا کیا، اس موقع پر کپٹن(ر)صفدر اعوان کا کہنا تھا کہ میرا مشن ہزارہ کی ترقی ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مانسہرہ سے مظفر آباد موٹر وے ایئر پورٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ عنقریب سردار محمد یوسف کو وزارت ملی کی انشاء اللہ ضلع مانسہرہ میں بہتری آئی گی