پٹرولیم مصنوعات ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام، پمپ بند،ہڑتال

0

ہری پور (بیورورپورٹ)پیٹرولیم مصنوعات ایسویسی ایشن کے مذاکرات ناکام آج سے ضلع ہری پور سمیت ہزارہ بھرمیں پیٹرول پمپ بند ہو گئے، مکمل ہڑتال ہزارہ کے علاوہ اٹک پار کے اضلاع میں بھی پیٹرول پمپ بند رہے، باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپ مالکان کو فی لیٹر انتہائی کم مارجن دینے اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی تھی، پمپ مالکان کا موقف ہے ہے ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات انڈسٹری مکل طورپر تباہ ہو چکی ہے،عہدیداران نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی مگر افسوس کہ حکومتی مشینری مسائل کو حل کرنے اور ہمارے تحفظات کو دورکرنے میں مکمل طورپرناکام رہی جس پر صوبائی صدر کی کال پرگزشتہ روزہری پورمیں بھی ہڑتال کی وجہ سے تمام پیڑول پمپ بندرہے ذرائع کے مطابق ہڑتال غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.