چٹہ بٹہ، ہائی وولٹیج سے ہلاکت` ایکسیئن واپڈا کیخلاف مقدمہ درج

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال) چٹہ بٹہ میں ہائی وولٹیج سے جاں بحق ہونے والے متوفی کے بھائی محمد طفیل کی جانب سے SE اور xen واپڈا مانسہرہ کے خلاف تھانہ صدر مانسہرہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا 3 جولای کو دن ساڑھے تین بجے چٹہ بٹہ میں بجلی کے ہای وولٹیج کہ وجہ سیکرنٹ لگنے سے ایک شخص کے جانبحق اور خاتون اور بچی سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر متوفی مختار احمد فضل الرحمان کے بھای محمد طفیل کی مدعیت میں پولیس نے تھانہ صدر مانسہرہ میں SE اور XEN واپڈا اور پیسکو مانسہرہ کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 322,337H,,427 اور 436 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں پیسکو صارفین نے مانسہرہ پولیس کی کاروائی کو سراہتے ہوئے ذمہ داران کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق واپڈا کی غفلت،کام چوری اور کرپشن کی وجہ سے صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری جانی و مالی نقصانات اٹھانہ پڑ رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.