چٹہ بٹہ،بجلی ہائی وولٹیج سے جاں بحق شخص کے ورثاء کو امدادی چیک دیدیاگیا

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی مانسہرہ میں بجلی ہائی وولٹیج کے باعث جاں بحق ہونے والے شہری کے گھر آمد اور لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتح خوانی، بابر سلیم سواتی نے اس موقع پر متاثرہ خاندان کو صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ زخمیوں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا جو کہ اگلے ایک دو روز میں متاثرین کو دے دیے جائیں گے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ محکمانہ غفلت کے باعث مانسہرہ میں جانی مالی نقصان ہوا انھوں نے کہا انسانی زندگی بہت قیمتی ہے اور جس گھر نے اس حادثے میں اپنا عزیز کھو دیا اس کا ازالہ ممکن نہیں لیکن دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،بابر سلیم سواتی نے کہا جن اہلکاروں کی غفلت سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، واقعہ کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں گزشتہ روز ہی درج ہو چکی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.