بالاکوٹ میں سلیم عمران سواتی اور اعظم خان سواتی کے درمیان ملاقات

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)حجرہ سلیم خان بالاکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 14 سلیم عمران سواتی اور سابق سینٹر اعظم خان سواتی کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں سے سابق سینٹر اعظم خان سواتی نے گزشتہ روز سانڈے سر فارم ہاؤس پر سلیم عمران سواتی سے ملاقات کی اس موقع پر علاقہ کے عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے فارم ہاؤس سانڈے سر پر دونوں پی ٹی آئی راہنماؤں نے 5 جولائی کو مانسہرہ غازی کوٹ ٹاؤن شپ گراؤنڈ میں منقعد ھونے والے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور جلسہ کے حوالے مشاورت کی گئی، جبکہ اس موقع پر حاجی بشیر خان بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر پانچ جولائی کو ٹان شپ گرانڈ میں ھونے والے جلسہ کی کامیابی کا بھی عزم کیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.