تحصیل لوئر تناول و حویلیاں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے کہا تحصیل لوہر تناول اور تحصیل حویلیاں کے اندر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر سابقہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے ان خیالات کا افتخار خان نے سی۔این ڈبلیو، کے ایکسین بلڈنگ دانش علی سے مختلف ترقیاتی جاری سکمیوں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا میری ہر ممکن کوشش ہے کہ اپنے حلقے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کروں عوام نے عمران کی خاطر ہمیں ووٹ دیکر اسمبلیوں میں بھیجا ہے عمران خان ہی اس وقت وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جسے پاکستان کے کروڑں عوام پسند کرتے ہیں انشا اللہ لوہر تناول اور حویلیاں تحصیل کے عوام کی امنگوں کی بھرپور نماہندگی کر کے انکے حقوق دلوانے میں اپنی طاقت سے بڑھ کر کام کروں گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.