ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ کردیا گیا

0

ہری پور (بیورورپورٹ) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13پیسے کا اضافہ کردیا گیا جس سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جولائی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر2 ہزار 768 روپے کا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.