سیمنٹ کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی
ہری پور (اسپیشل رپورٹر)بجٹ کے بعد سیمنٹ بوری 1500کی ہو گئی سیمنٹ کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر،قیمت دیکھیں وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کے نفاذکے بعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق تعمیراتی شعبے میں بہتری اور اپنا گھر بنانیکا خواب پورا نہ ہوسکا،سستا مٹیریل ملنا مشکل ہوگیا،بجٹ پیش ہونے کے بعد تعمیراتی سامان پچیس فیصدمہنگا ہوگیا۔ مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500روپے کی ہوگئی،جبکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے سے غریب آدمی کیلئے اپنا گھربنانا مشکل ہو چکا ہے۔مارکیٹ میں سریا 120 روپے فٹ،بجری 260 روپے کلو جبکہ ریت 3600 روپے تک پہنچ چکی ہے،بجٹ کے بعد نئے ریٹ سے شہری ہی نہیں بلکہ اس کاروبار سے وابسطہ افراد بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔