مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں اضافہ

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال) آٹا، گھی، دالوں چینی اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام تڑپ کر رہ گئی گندم کا وافر مقدار میں سٹاک ہونے کے باوجود آٹا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونا عوام کش پالیسی کا نتیجہ ہے حکومت عوام کش پالیسی ترک کرتے ہوئے عوام سے جینے کا حق نہ چھینے ممتاز سماجی کارکن حاجی محمد سلیم موہاڑ، محمد سعید نے کہا ہے کہ مہنگائی طوفان دوبارہ آنا شروع ہو گیا حکومت وقت غریب عوام سے جینے کا حق نہ لے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ اسی طرح اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ سے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہو گئی موجودہ حکومت سابقہ حکومت کی پالیسی اختیار کر رہی ہے جو کہ اس حکومت کے خاتمہ کا سبب بنے گی ہمارے حکمران بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے پہلے غریب لوگوں کے حالات زندگی سے بھی آگاہی حاصل کر لیں اگر مہنگائی کے طوفان کو نہ روکا گیا تو مجبوراً عوام سڑکوں پر ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.