ایبٹ آباد لیڈی گارڈن میں آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) ایبٹ آباد کے تفریح مقام لیڈی گارڈن کا ٹھیکہ 92 لاکھ روپے میں ٹھیکہ دار اور کینٹ بورڈ انتظامیہ کے درمیان طے پاگیا پارک میں اندر جانے کی انٹری فیس 10 روپے مقرر کردی گئی لیکن ٹھیکیدار کی طرف سے 20 روپے وصول کیئے جانے لگی پارک میں لگائے جانے والے جھولے ٹوٹے ہوئے ہیں کسی بھی وقت ٹوٹے ہوئے جھولوں سے کوئی بچہ گر سکتا ہے اور اللہ نہ کرے کوئی بڑا جانی نقصان ہوسکتا ہے لیڈی گارڈن پارک شہر کے قریب ہونے کے باوجود نہ تو یہاں پر کوئی سہولیات ہیں اور نہ ہی کوئی سیفٹی کا کوئی بندوبست ہے گارڈن کے اندر پانی کے فوارے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں لیڈی گارڈن کے اندر نہ تو کوئی سی سی ٹی وی کمیرے نصب کیئے گے ہیں اس گارڈن میں آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں اس دوران ہماری شہریوں سے بات ہوئی تو انکا کہنا ہے کہ 92 لاکھ روپے کا جو ٹھیکہ ہوا ہے یہ ٹھیکیدار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر پورا کرے گا بلکہ یہ ہی نہیں بلکہ خود بھی کوئی نہ کوئی کمائے گا لیڈی گارڈن میں ٹھیکیدار کی طرف سے بغیر این او سی کے چار سے پانچ جھولے بھی لگائے گے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ چار سے پانچ کمیرمین رکھے ہوئے ہیں جو 10فوٹوں کے 300 روپے وصول کرتے ہیں اس طرح ٹھیکیدار اور کینٹ بورڈ انتظامیہ کی ملی بھگت سے لیڈی گارڈن کے باہر اور اندر درجنوں غیرقانونی ریڑھیاں بھی لگائی گئی ہیں جن سے روانہ کی بنیاد پر لیڈی گارڈن ٹھیکیدار ہزاروں روپے وصول کرتا ہے شہر کے اندر ایسا پارک بنایا ہوا ہے جس سے نہ صرف سیاحوں کا دل خفا ہوتا ہے بلکہ مقامی لوگ بھی سیرو تفریحی کے لیئے لیڈی گارڈن جانے سے پریشان دیکھائی دیتے ہیں سیاحوں کو چائیے کہ وہ لیڈی گارڈن کی جگہ کسی اور سیاحتی مقام کا رخ کریں تاکہ آپکے بچے اچھے طریقے دے لطف اندوز ہوسکیں