مانسہرہ، چٹہ بٹہ میں بجلی کی وولٹیج میں اچانک اضافہ،2افراد جاں بحق گھریلو اشیاء جل گئیں، عوام کا احتجاجی مظاہرہ

0

مانسہرہ(بیورورپورٹ)مانسہرہ کے علاقہ چٹہ بٹہ میں بجلی وولٹیج میں اچانک اضافہ ہونے سے دو افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے عوام کا شدید احتجاج شاہراہ کاغان ٹریفک کے لیئے بند کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چٹہ بٹہ میں ہائی وولٹیج کے باعث متعدد گھروں میں گھریلو سامان جل کر راکھ بن گیا جبکہ ہائی وولٹیج کے باعث کرنٹ لگنے سے دو افراد جن میں مختیار ولد فضل الرحمان اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔ہائی وولٹیج سے زخمی ہونے والوں کو کنگ عبدللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا بعض زخمیوں کو زمین میں گھاڑ دیا گیا دو افراد کی ہلاکت اور گھریلو سامان جلنے پر اہلیان علاقہ نے شاہراہ کاغان ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دی اور مطالبہ کیا کہ ایکسئن واپڈا کے خلاف ایف ائی آر درج کی جائے۔شاہراہ کاغان بند ہونے سے کاغان ناراں جانے والے ٹوئریسٹ پھنس گئے ہائی وولٹیج سے متعد مکانات اور مساجد بھی متاثر ہو ئی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.