ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کو صوبے کا مثالی ہسپتال بنائیں گے،سپیکر
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایم ٹی آئی کا دورہ۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی کے آفس میں ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے صوبے کے لیول پر ہسپتالوں کے ریفرل سسٹم کو بہتر بنانے پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی اور ڈین ڈاکٹر آصف کریم کو یقین دہانی کروائی گئی۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے دیرینہ دوست اور بزرگ صحافی بابو فضل الرخمان اور دیگر مریضوں کی عیادت بھی کی اس کے علاوہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ہسپتال کے صفائی کے نظام کو بھی سراہا۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی، ڈین ڈاکٹر آصف کریم اورانصاف ڈاکٹرز فورم کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اورسروسز کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو صوبے کا مثالی ہسپتال بنانے کا عزم کیاگیا،انشاء اللہ ہسپتال اورہیلتھ کیئر سٹاف کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی