جمعبندیوں کے عوض رشوت لینے والے گرداور کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا
ہریپور(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایبٹ آباد و ہریپور ملک خان افسر اعوان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے تحصیل آفس ہریپور میں گرداور کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرداور محمد تسلیم خان نے جمعبندیاں دینے کیلئے رشوت طلب کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق عامر شہزاد ولد اللہ دین سکنہ پنڈ جمال خان حال سریا ہریپور نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ مجھے اپنے نانا کی وراثت کی جمعبندیاں درکار ہیں جس پر گرداور محمد تسلیم خان نے جمعبندیاں دینے کیلئے سائل عامر شہزاد سے مبلغ 20ہزار روپے طلب کی۔ عامر شہزاد نے جمعبندیوں کیلئے مجبور ہو کر 20ہزار رشوت دی اور ساتھ اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی تھی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایبٹ آباد و ہریپور ملک خان افسر خان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ہریپور کی ٹیم نے سائل کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گرداور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔