سیاسی انتقامی کارروائیاں، کنگ عبداللہ ہسپتال کے پیرامیڈیکس کا احتجاج
مانسہرہ (سٹاف رپورٹر)کنگ عبداللہ ہسپتال میں انتقامی کاروائیوں کے خلاف پیرا میڈیکس ایسویسی ایشن کا اہم اجلاس، انتقامی کارروائیوں کے خلاف ہر مخاذ پر لڑیں گے، اپنے حقوق پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیا جائے گا۔پیرا میڈیکس کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اور ان کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کابینہ و سینئر پیرا میڈیکس کا اہم مشاورتی اجلاس صدر پیرا میڈیکس قاضی لیاقت حسین کو زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل جاوید سلطان اعوان نے اجلاس کا ایجنڈا جو کہ پیرا میڈیکس کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اقدامات پیش کیا۔اجلاس میں پیرا میڈیکس کے خلاف ہونے والی حالیہ انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ پیرا میڈیکس کے خلاف انتقامی کارروائیاں فی الفور بند کی جائیں پیرا میڈیکس کے تحفظات کو دور کیاجائے اور آئندہ پیرامیڈیکس کے معاملات میں PMA پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی حکمنامہ نہ جاری کیا جائے کیونکہ PMA ہی پیرا میڈیکس کی نمائندہ تنظیم ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا بصورت دیگر پیرا میڈیکس بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر ہوگی اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پیرامیڈیکس صدر پیرا میڈیکس قاضی لیاقت حسین کی قیادت میں متحد ہیں کسی تیسری قوت کو پیرا میڈیکس کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پیرا میڈیکس کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اجلاس میں صدر پیرا میڈیکس قاضی لیاقت حسین، نائب صدر حاجی محمد صابر ،سیکرٹری جنرل جاوید سلطان اعوان، سیکرٹری انفارمیشن رانا منیر احمد کے علاوہ سینئر پیرا میڈیکس میں شامل حاجی ریاض محمد، اکرم خان،محمد سلیم،، محمد ثاقب، جہانگیر خان، اختر پرویز، ایاز خان سواتی، عظیم خان،ارشد حسین اور محمد ریاض شامل تھے