عوام کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں ان کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی

0

مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن آفس کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، عوام بلا جھجک آ کر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں،کھلی کچہری انعقاد کا مقصد عوام اورمحکمہ جات کے درمیان دوریاں ختم کر کے عوامی شکایات و مسائل کے حل کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہے،اے اینٹی کرپشن ہزارہ سرکل ٹو محمد سہیل خان کا کھلی کچہری میں پیغام،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ڈی آفس اینٹی کرپشن ہزارہ سرکل ٹو مانسہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا،جس میں سول سوسائٹی، انجمن تجران و ڈی آر سی سمیت اینٹی کرپشن انچارجز مانسہرہ سرکل زرین تاج، بٹگرام محمد یاسر خان، تورغر عابد حسین، کوہستان جہانگیر خان سمیت اے سی مانسہرہ قمر ضیا، انجمن تاجران کے مرکزی صدر حاجی محمد حنیف اعوان، مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف اعوان، ممتاز سماجی شخصیت و تاجر راہنما حاجی عابد ریاض، مرکزی سینئر نائب صدر و سینئر صحافی بابر تنولی سمیت ہر مکتبہ فکر کے نمائندگان نے شرکت کی. اور کھلی کچہری کے انعقاد پر محکمہ اینٹی کرپشن کو خراج تحسین پیش کیااور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی شکایات و مسائل کے حل میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنا بھرپو کردار ادا کرتا رہے گا،اس موقع پر کھلی کچہریوں کے مزید انعقاد سمیت مختلف تجاویز سیمت شکائت کنندگان نے مختلف محکمہ جات میں جاری کرپشن کے حوالے اور اپنے جائز کاموں کی تکمیل کے لئے مبینہ طور پر ملازمین کے ذریعے کرپشن کی نشاندہی اور تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہزارہ سرکل ٹو مانسہرہ کیڈٹ محمد سہیل خان نے ہم عوام کی خدمت کے جذبے سے یہاں موجود ہیں اور عوام بلا جھجک ہمارے پاس اپنے حقوق کے راستے میں دفاتر میں موجود کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں. ہم بھرپور قانونی کارروائی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے،کیڈٹ سہیل خان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور محکمہ جات میں موجود فاصلے کو ختم کر کے قریب لانا اور عوام کی شکایات اور مسائل کی نشاندہی پر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، اے ڈی کیڈٹ سہیل خان نے آئندہ چند دنوں میں اینٹی کرپشن ہزارہ سعکل ٹو کے جملہ درج بالا اضلاع اور ان کی تمام تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا،جس پر موقع پر موجود ہر مکتبہ فکر کے افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کی شکایات اور مسائل کے جلد حل میں خاطر خواہ ریلیف ملے گا، آخر میں ملک و ملت کی سلامتی تحفظ و ترقی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.