کالج دوراہا کے قریب 2گاڑیوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،2زخمی

0

مانسہرہ(شیخ نزیرسے+محمد نعیم) مانسہرہ و اردگرد میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ روز کالج دراہا کے قریب بھی دو گاڑیوں میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق دو بھائی زخمی ہو گئے، حادثہ کیری ڈبہ اور پراڈو گاڑی کے درمیان ٹکرانے سے پیش آیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر حادثہ میں جاں بحق ھونے والے شخص اور زخمی افراد کو کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچایا، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سمیت کی گردونواح میں آئے روز ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز کالج دراہا پاور سی این جی کے قریب پراڈو گاڑی اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم میں بٹگرام کا رہائشی شخص شوکت علی ولد محمد جان جاں بحق جبکہ دو سگے بھائیوں میں شامل اسامہ ولد انور شاہ عمر25 سال اور عبید ولد انور شاہ عمر 30 سال شدید زخمی ھوگئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی افراد کو ایمبولنس گاڑیوں میں ڈال کر مانسہرہ کنگ عبداللہ اسپتال پہنچادیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.