اینٹی کرپشن کی طرف سے ایبٹ آباد و ہریپور کے عوام کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور، معاون خصوصی بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ربنواز خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہریپور کے عوام کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایبٹ آباد،ہریپور ملک خان افسر خان کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری کے دوران ضلع ہریپور اور ضلع ایبٹ آباد کے مختلف شہروں اور علاقوں سے عوام شریک ہوئے جنہوں نے اپنے مسائل بیان کیئے۔ کھلی کچہری میں شریک لوگوں کی طرف سے زیر التواء درخواستوں سمیت مختلف سرکاری محکموں کیخلاف بھی شکایات کیں جبکہ اراضی پر قبضہ کے حوالے سے بھی شکایات کی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک خان افسر اعوان نے تمام لوگوں کی شکایات سننے کے بعد متعدد شکایات کا موقع پر ازالہ کیا۔ موقع پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا اور شکایت کنندگان کے مسائل حل کیئے۔ اراضی پر قبضہ کی شکایات کے حوالے سے بھی فریقین سے فوری رابطہ کیا گیا اور جلد از جلد مسئلہ کا حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ کھلی کچہری کے دوران ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہریپور سے اینٹی کرپشن افسران بھی شریک رہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک خان افسر اعوان نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہریپور کے عوام کو جو بھی مسائل درپیش ہیں وہ بلاجھجھک میرے دفتر آ کر شکایات کر سکتے ہیں ان کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے گا۔ملک خان افسر نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.