صوبائی حکومت کاسوشل میڈیا منصوبہ پھر شروع کرنے کافیصلہ
ہری پور(چیف رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا منصوبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا منصوبے کو قانونی تحفظ دینے پر کام شروع اور قواعد وضوابط وزرات قانون کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔سرکاری سوشل میڈیا کے لیے سوشل میڈیا ڈائریکٹریٹ قائم کیا جائے گا، سوشل میڈیا منصوبے کے تحت انفلوئسرز کو حکومتی تشہیر اشتہاری مشن دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ حکومت نے 1200 سے زائد انفلوئنسرز منصوبے کو نگران حکومت نے ختم کیا تھا، نگران حکومت نے سابقہ حکومت کے سوشل میڈیا منصوبے کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی تھی۔