کورنگی میں کلنجر ہریپور کا رہائشی پیپلز پارٹی کا کونسلر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل
ایبٹ آباد(رپورٹ: خالد زمان تنولی) کورنگی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے کونسلر کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ مقتول عدالت سے واپس پر اپنے گھر جا رہا تھا، تاہم پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ جبکہ اطلاع ملتے ہی رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان جناح اسپتال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں مقتول کی شناخت 33 سالہ عامر عباسی ولد عزیز عباسی کے نام سے ہوئی، مقتول کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹائی آباد کا کونسلر تھا۔ ایس ایچ او عوامی کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ واقعے سنگر چورنگی دوا سازکمپنی کے رونما ہوا ہے، پولیس کو عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا،مقتول وارڈ 4بھٹائی کالونی کا کونسلر اور تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ ایس ایس پی کورنگی توحید الرحمن سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اورپولیس نیجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتول کا کسی سے تنازع چل رہا تھا اور اس سلسلیمیں ایک مقدمہ بھی ہوا تھا۔ مقتول مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں ملیرکورٹ سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں نشانہ بنایا گیا۔ مقتول پرتعاقب میں آنے والے 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی۔ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہیمقتول بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ کا رہائشی تھا اور بلدیاتی نمائندہ ہونے کے ساتھ نرسری کا کام بھی کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی رنجش کی بنا پرہونے والی ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ ۔پولیس جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جب کہ جیو فینسنگ بھی کرالی ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول عامرعباسی کے مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ مسائل چل رہے تھے اوراس حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ مقتول کا ملیرکورٹ میں ایک کیس بھی چل رہا تھا جہاں مقتول صبح اپنے بھائی کے ساتھ گیا تھا اور عدالت سے واپسی پر ہی اسے فائرنگ کرکے ٹارگٹ کیا گیا۔تاہم واقع کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے وابستہ عامرعباسی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہی اندازہ ہو رہا ہے۔ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کروائی جائیں گی۔ یہ ہمارا بڑا نقصان ہے۔ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کورنگی ہرحوالے سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔جرائم کے حوالے سے کورنگی پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔پولیس کے پاس وسائل نہیں ہیں،صرف ناکے لگانے سے یا موبائل گھمانے سے جرائم ختم نہیں ہو سکتے۔ 2 تھانوں کوایک کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، کورنگی میں ہم چاہتے ہیں نوکرپشن نو کرائم ہو۔ مقتول عامر عباسی کی کوئی دشمنی نہیں تھی معمولی نوعیت کے چھوٹے معاملات چل رہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول عامر عباسی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔