مانسہرہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام حوالے اجلاس

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ ڈاکٹر عدنان خان بیٹنی اور ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی زیر صدارت آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور انجمن تاجران عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کی تیاریوں اور ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں علما کرام اور انجمن تاجران نے ضلعی انتظامیہ مانسہرہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس کے دوران علما اکرام نے درپیش مسائل اور تجاویز سے بھی افسران کو آگاہ کیا۔افسران نے میٹنگ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن کے قیام کے حوالے سے علما کرام اور تاجر برادری کا کردار ہمیشہ سے کلیدی رہا، محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں قربانی اور برداشت کا درس دیتا ہے۔اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں جس سے فرقہ وارانہ فساد پیدا ہونے کا خدشہ ہو یا کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو۔لاڈسپیکر کے استعمال پر جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اہل تشیع حضرات کے لئیے تمام جلوس و مجالس پر مقرر کردہ ٹائم اور روٹ کی پابندی لازم ہوگی۔امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔افسران کو علما اور تاجر برادری نے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.