آئس فروشوں کی نشاندہی کرنے پرصحافی کوقتل کی دھمکیاں

0

ایبٹ آ باد(کرائم رپورٹر) ایبٹ باد کے نامورنوجوان قلم کاروقاص باکسرکو آئس فروشوں کی نشاندہی کرنے پرکچھ بااثرافراد کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس پر یوتھ فورس ایبٹ آباد نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا بااثرافراداورس فروشوں کو بھرپور سبق سکھانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہرمیں بڑھتے ہوئے آئس کے نشے کی روک تھام اوراسے قابو پانے اورنوجوان نسل کو اس سے بچانے کیلئے معروف روزنامہ شمال کے نوجوان کالم نگار وقاص باکسر نے سوشل میڈیااورخصوصی پرنٹ میڈیاکے زریعے کھل کر آئس فروشوں کی نشاندہی کی جس پرس فروشوں اوران کے سہولت کاروں نے وقاص باکسر کوسرعام قتل کرنے اوردوبارہ آواز بلندکرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی نامور نوجوان قلم کار نے روزنامہ شمال کی مثبت صحافت کوبرقرار رکھتے ہوئے انہیں بھرپور منہ توڑ جواب دیا جس پرایبٹ آباد یوتھ فورس کے صدربلال خان جدون کی زیرصدارت اجلاس طلب کرنے کیلئے اہم صلاح ومشورے کیے گئے بلال خان جدون ف بانڈہ جلال خان نے کہاکہ وقاص باکسرنے ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کی ہے اورجنہیں متعدد بار انتقامی کاروائیوں کانشانہ بنایاگیاہے انہوں نے کہاکہ وقاص باکسر وہ نامور جرنلسٹ ہے جس نے سب سے پہلے منشیات مکاؤ مہم میں بھرپورحصہ لیا اوراس نوجوان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی بھیجاگیالیکن اس نوجوان نے ان کاپیچھا نہیں چھوڑا ہم وقاص باکسر کے ساتھ ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.