پارکنگ کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل ہونے والے سیدابراہیم شاہ کے قتل کیس کے نامزد تینوں ملزمان گرفتار

0

سیدآباد(نمائندہ شمال)مانسہرہ عیدالاضحؐی کے روز گاڑی پارکنگ کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل ہونے والے سیدابراہیم شاہ کے قتل کیس کے نامزد تینوں ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈہ کی حدود محلہ سیدآباد میں بڑی عیدالاضحؐی والے دن گاڑی پارکنگ کا تنازعہ شدت اختیار کرنے کے باعث فائرنگ سے چھترپلین لاچی منگ حال محلہ سیدآباد ابراہیم شاہ قتل ہوگئے تھے اور انکے دو بیٹے زخمی تھے مقتول کے وارثان کی طرف سے تین ملزمان پر قتل کیس کی دعویداری دائر کی تھی جن میں ولیدرضا ولدسیلم رضا سکنہ محلہ خان بہادر عماد اعوان ولدبابراعوان سکنہ محلہ خان بہادر عبداللہ ساکنہ محلہ خان بہادر سٹی ون مانسہرہ نامزد ملزمان میں شامل تھے زرائع کے مطابق نامزد ملزمان نے پولیس کو قتل کیس میں اپنی گرفتاری پیش کردی جنکو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تینوں ملزمان کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے بعد پولیس کے حوالے کردیئے گے پولیس نے نامزد ملزمان سے پستول بھی برآمد کرلیا اور مذید کیس میں اہم پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.