گلیات میں جنگلات کی اراضی پر درختوں کی کٹائی کرکے پلازے عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں

0

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی )صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار امان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلیات میں جنگلات کی اراضی پر درختوں کی کٹائی کرکے پلازے عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں چار منزل کی جگہ ملٹی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔درخت زمین بوس کئے جا رہے ہیں۔ہزارہ کی خوبصورتی ان درختوں سے ہے۔بے دریغ کٹائی سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔خیبر پختون خوا حکومت جنگلات کو بچانے کے فوری اقدام اٹھائے اور کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع شبنم نواز ایڈووکیٹ، یسین خالد ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔سردار امان ایڈووکیٹ کا کہناتھا ایبٹ آباد سیاحتی مقام ہے۔گلیات میں تین ماہ سیزن میں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ایوبیہ چیئرلفٹ کو 60کی دہائی میں بنایا گیا تھا اب اس کو اپ گریڈ کرنے کے نام پر 60کنال رقبہ ریزرو فارسٹ کا بھی دیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کی آنکھیں بند ہوئی ہوئی ہیں۔جنگلات میں روزانہ کی بنیاد پر آگ لگائی جا رہی ہے اس کے پیچھے کون ہے نومولود پودے بھی تباہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات مختلف بنیاد پر درختوں کی کٹائی کررہا ہے۔جب کہ بائر کے ممالک میں سوکھے درختوں کو بھی نہیں کاٹا جاتا ہے۔شبنم نواز ایڈووکیٹ کا کہناتھا ایبٹ آباد سے درخت کاٹ کر پتھر کا شہر بنا دیا گیا یے۔نکاسی آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔اس کی وجہ سے گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے۔نتھیاگلی میں فائیو سٹار ہوٹل بن رہا ہے۔جس کی سات منزلیں بنائی گئی ہیں۔جس سے قدرتی حسن کی پامالی اور درختوں کی کٹائی سے ماحول کو تباہ کیا گیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ گرین بنچ میں ایبٹ آباد کے ماحول کے تحفظ کے لئے دفاع کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.