ایوب میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز اور چئیرمین کیلئے وزیر صحت نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز اور چئیرمین کیلئے وزیر صحت نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔
ہزارہ ڈویژن کے ممبران کو برطرف کر کے اٹک پار کے دو ممبران تعینات۔
وزیر صحت قاسم شاہ نے اپنے رشتے دار جعفر شاہ کو بھی برطرف نہیں کیا جبکہ انکی تعیناتی بھی نگران حکومت نے کی۔
اطلاعات کے مطابق وزیر صحت نے بھی اسی نگران حکومت اور وزیر اعلی ارشد شاہ کے قریبی لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ شروع کر دیا جس کو اب تک تحریک انصاف پی ڈی ایم کہہ کر پکارتے تھے۔
اس سلسلے میں ہزارہ ڈویژن بالخصوص ایبٹ آباد سے منتخب ممبران اور وزیر ریونیو کو بھی سبز جھنڈی دکھا کر دھوکے میں رکھا گیا۔
ہزارہ کے ممبران مکمل نظر انداز اور وزیر ریونیو نذیر عباسی،ایم پی اے رجب عباسی اور ایم این اے علی اصغر خان اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام۔
وزیر صحت نے پارٹی کے اپنے اراکین کو مکمل نظر انداز کر کے من مانی شروع کر دی۔ عوام میں شدید بے چینی اور اشتعال ۔ احتجاج کا عندیہ
